انگریزی کم سمجھنے والوں کے لیے ایف بی آر کا شاندار اقدام

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انگریزی کم سمجھنے والے تاجروں اور تنخواہ دار طبقے کے لیے اردو ویب سائٹ متعارف کرادی۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے اردو ویب سائٹ کی سروس کا افتتاح کیا، ٹیکس دہندگان کو ویب سائٹ کے ذریعے اور بھی زیادہ سہولت ملے گی۔ایف بی آر کے مطابق اردو ویب سائٹ کسٹم ایکٹ 1969 کی روشنی میں متعارف کرائی گئی اس اقدام کا مقصد تاجروں اور دکانداروں کو ٹیکس ادائیگی کی آگاہی اور آسانیاں فراہم کرنا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 251 کی روشنی میں ویب سائٹ بنائی گئی۔اردو ویب سائٹ کو کوئی بھی عام شخص باآسانی چلا سکے گا اور اُس کے لیے ہدایت نامہ اردو میں ہی آئے گا۔ انگریزی اور اردو دونوں ورژنز کی معلومات ایک جیسی ہیں، یہاں پر بھی ٹیکس دہند گان اور گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کی فہرست آویزاں ہوگی۔یاد رہے کہ موجودہ حکومت نے ٹیکس اہداف حاصل کرنے کے لیے اب تک مختلف اقدامات کیے ہیں، گزشتہ دنوں چیئرمین ایف بی آر نے موبائل ایپ بھی متعارف کرائی جس کے بعد اب کوئی بھی شخص آسانی سے خود کو رجسٹرڈ کر کے ریٹرن فائل کرسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں