انٹر بینک میں امریکی ڈالر 39 پیسے مزید سستا

لاہور: ملک بھر میں ڈالر مسلسل گراوٹ کی طرف گامزن ہے، آج بھی امریکی کرنسی میں مزید 39 پیسے گراوٹ دیکھی گئی۔دنیا نیوز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 39 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 156 روپے 23 پیسے پر بند ہوئی۔
اسی طرح انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر گر گئی، ڈالر کی قدر گرنے کی وجہ سے امریکی کرنسی 30 پیسے سستی ہو گئی اور مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 156 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان میں معاشی جمود کو توڑنے کیلئے حکومت کو معاشی اصلاحات میں بتدریج تبدیلی لانی ہو گی، اس سلسلے میں کسی قسم کی جلد بازی پہلے سے بے حال ملکی معیشیت کیلئے اچھا شگون ثابت نہیں ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں