اقوام عالم میں مریضوں کی تعداد 02 کروڑ 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی

اقوام عالم میں مریضوں کی تعداد 02 کروڑ 15 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہیں جبکہ ہلاکتیں 07 لاکھ چھیاسٹھ ہزار سے بڑھ گئیں ہیں۔میکسیکو میں مزید چھ سو پندرہ جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد کل اموات پچپن ہزار کا ہندسہ عبور کر گئیں ہے۔برازیل میں اموات میں مسلسل اضافے کے باوجود تفریح مقامات کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ برازیل میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بتیس لاکھ اور اموات ایک لاکھ چھ ہزار کا ہندسہ عبور کر چکی ہیں۔بھارت میں یومیہ کیسز کی تعداد ایک بار پھر چالیس ہزار سے بڑھ گئی ہے جس کے بعد مریضوں کی تعداد پچیس لاکھ سے بڑھ گئی، مزید نو سو پچاس جان سے گئے، مجموعی ہلاکتیں پچاس ہزار کا ہندسہ عبور کر گئیں ہیں۔ امریکا میں مزید پانچ سوبیس اموات،  ہلاکتیں ایک لاکھ اکہتر ہزار سے تجاوز کر گئیں۔ وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد پچپن لاکھ سے اوپر چلی گئی۔کورونا سے نجات پانے والے ملک نیوزی لینڈ میں ایک سو دو دن کے بعد ایک بار پھر کورونا نے انٹری دے دی ہے جس کے بعد آکلینڈ میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا تھا اور اب اس میں مزید بارہ دن کی توسیع کردی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں