افغان پاسپورٹ پر پانچ بار بھارت کادورہ،خفیہ ا یجنسیوں کیلئے کیا کچھ کرتارہا؟ پاک افغان بارڈر طورخم پر گرفتار افغان ایجنٹ عمر داؤد خٹک سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات

شاور(این این آئی) پاک افغان بارڈر طورخم پر گرفتار افغان ایجنٹ عمر داؤد خٹک سے متعلق سنسی خیبر انکشافات سامنے آگئے،افغان پاسپورٹ پر پانچ بار بھارت گیا،افغانستان اور انڈیا کی ایجنسیوں کے لیے کام کرتا ہے۔ پاکستان کی حکومت اور سیکورٹی اداروں کے خلاف زہر اگلا جبکہ پشتون نوجوانوں کو بھی اکسانے کی کوشش کی۔ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شاہد کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ افغان ایجنٹ عمر داؤد خٹک کو بائیس اگست کو طور خم بارڈر سے گرفتار کیا گیا،ایجنٹ عمر داؤد خٹک پاکستانی ہے اور ضلع کرک کا رہائشی ہے،ایجنٹ سے افغان پاسپورٹ برآمد
ہوا جس پر وہ پانچ بار انڈیا بھی گیا۔عمر داود خٹک افغانستان اور انڈیا کی ایجنسیوں کے لیے کام کررہا ہے، پاکستان کی سیکورٹی ایجنسیوں اور اداروں کے خلاف زہر اگلا،،پشتون لیبریشن آرمی کے نام سے تنظیم بھی بنائی،ایف آئی اے کے مطابق عمرداؤد نے پشتون نوجوانوں کو اکسانے کی کوشش کی،سوشل میڈیا اور نیٹ پر اس کے خلاف پوسٹیں موجود ہیں۔ایف آئی اے کے مطابق کیس میں سی ٹی ڈی آگے پیشرفت کرے گی،عمر داؤد پر دیگر سنگین الزامات بھی ہیں جن کی تحقیقات دیگر ادارے کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں