احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف سماعت آج ہوگی

لاہور: احتساب عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سیکنڈل کیس کی سماعت آج ہوگی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج جوادالحسن خواجہ برادران کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت کریں گے۔ جیل حکام نامزد ملزم خواجہ سعد رفیق اورسلمان رفیق کو عدالت کے سامنے پیش کریں گے۔خواجہ برادران کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر عام ٹریفک کےلئے بند کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں