12

آشیانہ ہاؤسنگ کیس:شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظورآشیانہ ہاؤسنگ کیس:شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور

آشیانہ ہاؤسنگ کیس:شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور
اگست 7, 2019 | ساجد صدیق | تازہ خبریں, پاکستان
لاہور:احتساب عدالت لاہور نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 21اگست تک ملتوی کردی۔ لاہور کی احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کی،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پیش نہ ہوسکے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا کہ وہ اسلام آباد مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی اور مقدمے کے دیگر ملزمان کی حاضری لگائی۔ وکلا ءنے بتایا کہ پنجاب بار کونسل نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال کا اعلان کررکھا ہے، کیس کی سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے سماعت 21اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر مقدمے کے گواہان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں